• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 گھروں میں لاکھوں کی چوریاں، تین ڈاکے، گاڑی، 4 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،قفل شکنی اورچوری کی وارداتوں میں شہری بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،ایک گاڑی ،تین موٹرسائیکلوں اوردیگرسامان سے محروم ہوگئے۔ اسلام آبادمیں ایک موٹرسائیکل اورطلائی زیورات چوری کرلئے گئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ سنگاپورپلازہ کے باہرسے محمدزین خالدکی مہران کارنمبرایچ یو04، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید سے طہملک کی موٹرسائیکل نمبر پی ایم-716،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے باہرسے زین فاروق کی موٹر سائیکل نمبر آرآئی پی-5010،تھانہ صادق آبادکے علاقہ کھنہ روڈسے خرم شہزاد کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبر آرکے-1499،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن فورسےنویدعلی کی موٹرسائیکل نمبرایم این ایل 5868چوری ہوگئی۔تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدر روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوارفیصل شہزادسے موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکوکانسٹیبل اسدوسیم نے بتایا کہ نامعلوم چوران کی عدم موجودگی میں گھرکے تالے توڑکر17ہزارروپے نقدی طلائی زیورات ،دولاکھ روپے کے انعامی بانڈز اور دیگر گھریلوسامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ آراے بازار کوتیمورعالم نے بتایاکہ راجہ اکرم کالونی میں ان کے گھرسے نامعلوم چور 32تولے وزنی طلائی زیورات،اورتین لاکھ چالیس ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کومحمدحنیف نے بتایاکہ فیملی کے ہمراہ گاؤں گیا ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چورتالے توڑکر گھر سے یوپی ایس،لیپ ٹاپ ،ایل سی ڈی،بیس ہزارروپے،اورچھ تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کودادخان کالونی کے رہائشی آصف جہانگیرنے بتایاکہ گاؤں گیاتھاواپسی پرگھرکے تالے ٹوٹے ہوئے پائے نامعلوم چورگھرسےمیری والدہ کے طلائی زیورات اورنقدی چوری کرکے لے گئے۔ائرپورٹ پولیس کولعل نبی شاہ نے بتایاکہ دونقاب پوش فضل ٹاؤن میں ان کی ایگزن فارمیسی میں داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پرسٹاف اورکسٹمرسے تین موبائل اورپینتیس ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ صدرواہ کوواجدخان نے بتایاکہ چارنامعلوم مسلح اشخاص ان کے گھرداخل ہوئے اورتمام مستورات اورمیرے بھانجے کوایک کمرے میں بندکرکے20تولے وزنی طلائی زیورات اور13ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ روات کویاسربھٹی نے بتایاکہ فیزایٹ میں ان کے گھرسے نامعلوم چوردوایل سی ڈی،تیس ہزارروپے،آئی پیڈ،اورطلائی انگوٹھی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ترنول کوطاہرگل نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکرگھرسےچارلاکھ اسی ہزارروپے کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کویاسر حسین نے بتایا محمد طیب اپنے دو بیٹوں محمد حسن اور محمد بلال کے ہمراہ میری دکان پر آیا اور مجھ سے 34 لاکھ روپے بطور امانتاً لیے جواب واپس کرنے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین