• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجرکاری مہم ، ہسپتالوں میں پانچ سو سے ہزار تک پودے لگائے جائیں، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈ پٹی کمشنر راولپنڈی چو ہد ری محمد علی رند ھاوا کی زیرصدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس راولپنڈی میں ہوا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں مون سون شجرکاری مہم میں سونامی پروگرام 2019ء کے تحت دس بلین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پانے کے لئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔شجرکاری مہم میں تمام محکموں کے علاوہ ہر فرد کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ہر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کم از کم ایک ہزار اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کم از کم پانچ سو پودے ضرور لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کے افسران اور اہلکار اپنی طرف سے ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی نشو و نما اور دیکھ بھی کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے -
تازہ ترین