آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی طرح کشمیر اور فلسطین کو آزادی ملنی چا ہیے،جاوید قصوری

لاہور( نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب اور صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پچاس سال بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں مگرمحض بیانات کافی نہیں۔ اقوام متحدہ کو دوہرے معیارات سے کام نہیں لینا چاہئے۔مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی طرح جموں و کشمیر اور فلسطین کو بھی آزادی ملنی چاہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ بھارتی جنگی جنون میں اضافہ عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے عالمی برادری نے اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا تو آگ کے شعلوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے لیے آئینی و قانونی حقو ق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف پروگراما ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنا تاریخ کو مٹانے کی کوشش ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان خود تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔بھارت میں خالصتان، ارونا چل پردیش، بہار، آسام، ناگالینڈ سمیت درجن سے زائد علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ بھارت میں جس طرح اقلیتوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اس کی

مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

لاہور سے مزید