• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ


راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سیلابی پانی سے فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ کوہ سلیمان کےپہاڑی سلسلےمیں بارش کےبعد ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آمدجاری ہے۔

راجن پور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 4 لاکھ 35ہزار کیوسک کا پانی گزرہاہے ، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

سیلابی پانی سے کچے کے علاقے زیرِ آب آگئے ہیں، کپاس و مونگ کی فصلوں اور گھروں کو نقصان ہوا ہے، لوگ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں اور دریائے سندھ کے تمام حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ رات بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آمد جاری ہے، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان سے 17 سو کیوسک سیلابی پانی گز رہا ہے۔

تازہ ترین