امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارت کی غلامی پر موت کو ترجیح دے رہے ہیں۔
نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ طویل کرفیو سے کشمیری بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے،اس وقت سری نگر ظلم و جبر کا نیا کربلا ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ مودی سے یہی کہوں گا کہ ہم وہی ہیں، جنہوں نے آپ کا سومنات پاش پاش کیا تھا،پاکستان کا بچہ بچہ اپنے دین،نظریے اور کشمیر کی خاطر جان دینے کےلئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے،اس وقت ملک میں معاشی اور سیاسی دہشت گردی ہے۔