• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑدیا، سیلاب کا خدشہ

دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے ایک بڑے ریلے کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انتباہ جاری کر دیا، ڈیڑھ سے دو لاکھ کیوسک پانی اگلے 12سے  24 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا۔

پی ڈی ایم اے نے قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، بھارت نے لداخ ڈیم کے 5میں سے 3اسپل وے بھی کھول دیے، یہ پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا۔

ادھرگلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی الرٹ جاری کردی گئی ہے۔

تازہ ترین