• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمتھ پر نازیبا جملے، ایم سی سی رکن کو نکال دیا گیا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) لارڈز کے پویلین سے ایم سی سی کے ممبر کو زبان درازی اور آسٹریلین کھلاڑیوں کے بارے میں سخت گفتگو کرنے پر بے دخل کردیا گیا،ایم سی سی ممبر نے اسٹیون اسمتھ کے آئوٹ ہونے پر طنزیہ جملے کسے تھے۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے رد عمل میں اس سمیت لارڈز کے کرائوڈ کے رویہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے سد باب کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتے کو اسٹیون اسمتھ جب ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر گرائونڈ سے باہر آرہے تھے تو یہ پوری سیریز میں پہلا موقع تھا جب لارڈز میں کرائوڈ نے کھڑے ہوکر انکے لئے تالیاں بجائیں مگر اس وقت بھی پویلین کے سامنے موجود اسٹینڈ سے بعض تماشائی اسمتھ پر جملے کس رہے تھے۔
تازہ ترین