• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ڈیوس کپ مقابلے پاکستان میں نہ کھیلنے کی ضد پر قائم

ممبئی (جنگ نیوز) پاکستان کی جانب سے بہترین سیکورٹی کی ضمانت اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے طرف سے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنے کی مخالفت بھی بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ وہ تاحال بضد ہے کہ مقابلے اسلام آباد میں نہ کھیلے جائیں۔ ڈیوس کپ قوانین کے مطابق اگر میزبان ملک میں جنگ ، سیاسی انتشار ، دہشتگری ہو یا وہاں قدرتی آفت کی صورت میں ہی مقابلے کہیں اور منتقل کیے جاسکتے ہیں۔ گوکہ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے لیکن صورتحال اس سطح پر نہیں پہنچی ہے جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے اس کے باوجود بھارتی ٹینس حکام کے حیلے بہانے جاری ہیں۔ ان کی پیر کو عالمی فیڈریشن سے ٹیلی کانفرنس شیڈول ہے جس میں وہ عالمی باڈی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل یا ملتوی کردی جائے۔ خود بھارتی میڈیا گذشتہ ہفتے رپورٹ کرچکا ہے کہ آئی ٹی ایف نے اس سلسلے میں صاف جواب دیدیا ہے لیکن میٹنگ سے انہیں اب بھی امیدیں وابستہ ہیں۔ اجلاس میں بھارتی ٹیم کے نان پلیئنگ کپتان مہیش بھوپاتی بھی موجود اور آئی ٹی ایف کو منانے کی کوشش کریں گے۔ ٹائی منتقل نہ ہوئی اور بھارتی ٹینس فیڈریشن اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹی تو ٹیم کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اگر اس نے مقابلے فورفیٹ کردیے تو اس کی ایشیا اوشیانا گروپ ٹو میں تنزلی ہوجائے گی جس سے ڈیوس کپ ورلڈگروپ تک رسائی کم ازکم 2022 تک نہ ہوپائے گی۔
تازہ ترین