آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جنگی عزائم کی حمایت،پریانکا چوپڑا سے یونیسف سفارت واپس لینے کی تحریک زور پکڑگئی

کراچی (مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) بھارت کے جنگی عزائم کی حمایت میں بیان دینے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے یونیسف خیرسگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کی تحریک زور پکڑ نے لگی۔


عالمی پلیٹ فارم چینج ڈاٹ آرگ (change.org) پر اس سلسلے میں باقائدہ دستخطی مہم میں 4 گھنٹے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے انکو ہٹائے جانے کی حمایت کردی ۔ٹی کاظمی نامی ایک صارف نے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں سب سے پہلے پاکستانی اداکارہ آرمینہ نے یونیسف کے نام اپنے ایک کھلے خط میں پریانکاچوپڑا سے عہدہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا،چینج ڈاٹ آرگ پر شروع کی گئی دستخطی مہم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید