• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹ لسٹ کے بغیر علاج معالجہ کرنیوالے ڈاکٹرزو ہسپتالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، ادریس رندھاوا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ریٹ لسٹ کے بغیر علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں و ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اس بات کا اعلان فوکل پرسن کنزیومر کونسل و کنزیومر انسپکٹر راولپنڈی ادریس رندھاوانے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ راولپنڈی کی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے ایسے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہسپتالوں اور کلینکس میں ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں کرتے۔ پنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس اتھارٹی کنزیومر کونسل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنرز کی عدالتوں میں جمع کروائے جائیں گےاور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ صارفین بھی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کونسل آفس راولپنڈی کے فون نمبر051-9290677پر شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین