• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے پر دیورانی اور اسکے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکی دیورانی اور اسکے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ صادق آباد کو (ض) زوجہ سجاد احمد نے بتایا کہ میری دیورانی مدیحہ اپنی بیٹی کو ترامڑی چوک حفاظتی ٹیکہ لگوانے کیلئے مجھے ساتھ لیکر گئی‘ وہاں مدیحہ کا بہنوئی تیمور علی موٹر سائیکل لیکر کھڑا تھا جو ہم دونوں کو اپنے بھائی شاہد کے گھر ٹرالی اڈہ لے گیا۔کامران علی نےمدیحہ کے کہنے پر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ اسکے بعد مدیحہ نے میری کامران کے ساتھ فحش تصاویر بنوائیں اور میرے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ اسکے بعد کامران ان تصاویر کی وجہ سے مجھے بلیک میل کر کے اکثر شاہد کے گھر بلواتا اور میری مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کرتا رہا۔
تازہ ترین