• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی ،جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر مسافر جاںبحق ،گیس ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور زخمی

سبی(این این آئی)پیروکنڈی کے قریب ایک مسافر جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر چل بسا۔تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کا ایک مسافر یاسین ولدصادق ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہوا ۔جس کو ایف سی اہلکاروں نے سول ہسپتال سبی پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جبکہ ایک اور واقعہ میں بختیار آباد ڈومکی کے قریب قومی شاہراہ پرڈرائیورکو نیند آنے کے باعث ایل پی جی لے جانے والا ٹینکر الٹ گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور زخمی ہوا ۔ 
تازہ ترین