• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک صوبہ ملتان مسئلہ کشمیر پر جلد اے پی سی بلائے گی :رانا تصویر احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ملتان کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر بہت جلد اے پی سی کا انعقاد کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی دفتر میں عمائدین شہر، مختلف وفودسے گفتگو میں کیا،رانا تصویر احمد کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر جنت نظیر کو انڈیا نے قتل وغارت گری کے ذریعے جہنم مثل بنانے کی کوشش کی ہے جو کہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا پیش خیمہ ہے،بھارت کی تمام خام خیالی نکل جائے گی اور بھارت میں موجود آزادی تحریکوں کی وجہ بھارت کے کئی ٹکڑے ہوں گے۔
تازہ ترین