• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعدواسا میں الرٹ ، نکاسی آب کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان تنویر اقبال تبسم کی ہدایت پر اتوار کی شام ملتان میں ہونے والی بارش کے دوران واسا میں الرٹ جاری کر دیا گیا ۔تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران ، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کے لیے طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے آپریشن شروع کردیا گیا۔ ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی ایم ڈی واسا کوپیش کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر9 ڈسپوزل اسٹیشن پر5 ملی میٹر، سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر 2 ملی میٹر، کڑی جمنداں 3 ، پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جس پرمنیجنگ ڈائریکٹر نے تمام شاہراہوں سے بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین