• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے:ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا ہے کہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کیلئےاقدامات تیز کر دیئے ہیں ۔ادارہ جلد ترقی کی منازل طے کرےگا۔ آمدنی کو بڑھانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جس پر عمل کیلئے اقدامات کر یں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔
تازہ ترین