• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنی ادیزئی کے عوام کا لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پشاور (وقائع نگار) پشاور کے مضافاتی علاقے متنی ادیزئی کے عوام نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق 20گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور بجلی وولٹیج بھی کم ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ علاقہ مکینوں کا قربانی کا گوشت بھی ضائع ہوگیا جبکہ پانی کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ جس پر عوامی نمائندے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ناظمین خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگوں نے پسکو حکام کو بلز کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کی ہے اور ان کے ساتھ کئی بار مذاکرات بھی ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین