• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبی سب ڈویژن میں گرینڈ آپریشن‘ 250ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد علی خان گنڈا پور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی خصوصی ہدایت پر پبی سب ڈویژن کو جرائم سے پاک کر کے امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے اکبر پورہ‘ پبی اور جلوزئی کے 60سے زائد دیہات میں مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کرتے ہوئے مجرموں‘ کار چوروں‘ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران خٹک نامہ کے پہاڑوں کی چوٹیوں‘ میدانی علاقوں اور اکبر پورہ میں دریائے کابل‘ دریائے شاہ عالم و دریائے سردریاب کے کناروں پر اور جنگل میں خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 250ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ 7خفیہ ٹھکانوں اور تین زمین دوز خفیہ سرنگوں کو مسمار کر دیا گیا۔ پبی سب ڈویژن کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر خالد خان نے گرینڈ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرینڈ آپریشن کے دوران 50اشتہاری مجرموں‘ 100مشتبہ افراد‘ 60مسلح افراد‘ 15کار چوروں اور 15منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ڈی پی او خالد خان نے بتایا کہ پبی سب ڈویژن میں مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
تازہ ترین