• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گے۔

عرفان جونیجو کے اس بیان کے بعد سے اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور اُن کے یوٹیوب سے سبسکرائبرز بھی مسلسل کم ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعرفان جونیجو نے ٹوئٹ کا  ایک تھریڈ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے اس بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ وہ لوگوں کی گزارشات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ ظلم کرنے والوں کے حامی ہیں یا انہیں ڈر ہے کہ اُن کو بھارتی فالو کرنا ترک کردیں گے۔

انہوں نے اپنے تفصیلی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر وہ کسی چیز پر ویڈیو نہیں بناتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کے حامی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کوئٹہ میں جب ہزارہ برادری کا دھرنا جاری تھا، تب بھی انہوں نے کوئی ویڈیو نہیں بنائی تو اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ وہ اس واقعے کے حامی ہیں۔ انہوں نے سوڈان میں جاری سیاسی بحران کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس پر بھی کوئی ویڈیو ترتیب نہیں دی تھی۔

عرفان جونیجو نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر نے بھی اب تک مسئلہ کشمیر پر اپنا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اُن کا کوئی بائیکاٹ یا انہیں کوئی کینسل نہیں کر رہا۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ آپ سب اپنے لیے  منتخب کردہ غم و غصہ میں رہتے ہوئے دوسروں کو جج کریں۔

یوٹیوبر عرفان جونیجو ایک سمجھدار اور عقلمند یوٹیوبر سمجھے جاتے تھے لیکن اُن کے ان چار ٹوئٹس پر مبنی ایک تھریڈ نے سوشل میڈیا پر ایک مہم 'کینسل عرفان جونیجو' کا آغاز کردیا۔ گزشتہ دو دنوں میں ان کے خلاف بے شمار ٹوئٹس کئے گئے اور ہیش ٹیگ عرفان جونیجو ٹاپ ٹرینڈ بھی ٹوئٹر کی زینت بنا رہا۔

اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے عرفان جونیجو نے ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ویڈیو بنا کر آرام سے تین سے چار سو ڈالر کما سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ ان سے زبردستی کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو بنوانا چاہتے ہیں اور ان کے ایسا نہ کرنے پر انہیں تنگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی مسئلے پر ویڈیو بنانے سے گریز کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں ایسا کر چکے ہیں اور ویڈیو بنا لینےسے ایک شخص کی رائے بھی تبدیل نہیں ہوتی۔

عرفان جونیجو نے بتایا کہ انھیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’ویڈیو بناؤ ورنہ تمہیں کینسل کر دیں گے۔‘

اس تمام صورتحال کے دوران اُن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے عرفان جونیجو کو اُن کے یوٹیوب چینل سے ان سبکرائب کرنا جبکہ ٹوئٹر سے فالو کرنا بھی ترک کردیا۔








کسی نے انہیں پیسیوں کا بھوکا قرار دیا۔










تنقید کرنے والوں کے ساتھ ساتھ کچھ صارفین عرفان جونیجو کے لیے نرم گوشہ بھی رکھے ہوئے ہیں۔



تازہ ترین