• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے معروف فنکار جگر جلال کو شکار پور میں 4 ساتھیوں سمیت اغواء کرلیا گیا، وہ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق مقامی فنکار جگر جلال کے علاوہ مغویوں میں جگر جلال کے بھائی، بھتیجے اور 2 شاگرد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مغوی فنکار جگر جلال کی کار گڑھی تیغو سے ملی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کچے کے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین