• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو خطوط لکھے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے اپنے خط میں دونوں صدور سے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر آپ کی حمایت پر پاکستانی عوام اور اپنی جماعت کی جانب سے شکر گزار ہوں۔

خط میں میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پر آپ کی حمایت پاکستان سے آپ کی پرُخلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا خط میں مزید کہنا ہے کہ چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست ہے، چین کے صدر نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے۔

خط میں شہباز شریف نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں اور میری جماعت سی پیک کے فروغ کے لیے سر توڑ کوششیں جاری رکھے گی، میرا پختہ یقین ہے کہ سی پیک پورے خطے میں خوش حالی کی نوید ہے۔

تازہ ترین