اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال 19 اگست کا دن انسان سے دوستی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہےکہ انسانی فلاح و بہبود کے لئے بے لوث جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکن اور اداروں کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ انسانی فلاح و بہبود کے لئے متحرک افراد کا خیال رکھا جائے گا اور انسانی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے امدادی کارکن کی خدمت کے اعتراف میں ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ لوگوں میں انسانیت کی خدمت اور انسانوں سے دوستی و خیر خواہی کا جذبہ پروان چڑھے۔
اس سال اقوام متحدہ نے اس دن کو ان خواتین کے نام کیا ہے جنہوں نے اپنے آپکو خطرے میں ڈال کر مشکل میں پھنسے انسانوں کی جانیں بچائیں۔
افغانستان میں جنگ ہو یا وسطی افریقی، شام اور یمن جیسے شورش زدہ ممالک، خواتین کارکنان نے ہر محاز ہر انسانیت کی خدمت اور انکی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے 2018ء میں 19اگست کے دن کو دنیا بھر میں انسان دوستی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انسانیت سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہرو ں میں خصوصی تقریبات، واکس، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔