بھارت نے سندھ طاس معاہدہ عملاً معطل کردیا، پاکستان سے پانی کی ڈیٹا شیئرنگ بند کردی۔
پاکستان کےخلاف آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے گلگت بلتستان میں دریائے سندھ اور پنجاب کے دریائے ستلج میں پانی کے 2 بڑے ریلےچھوڑ دیے،جس کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی۔
ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے ڈیموں سے پانی کے اخراج پر پیشگی اطلاع نہیں دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یکم جولائی سے آج تک کا دریاؤں کا ڈیٹا نہیں بھجوایا ہے۔
ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بھارتی رویے سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع کے سندھ اور دریائےستلج میں پانی کے دو بڑے ریلے چھوڑنا آبی جارحیت ہے۔