آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پرہے،شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کےلیےآرمی چیف مقرر کرنے پر ردعمل کا اظہار کردیا ۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نےمقبوضہ کشمیر اور خطے کی صورتحال اور افغانستان میں جاری امن عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا آئینی اور صوابدیدی اختیار استعمال کیا، خطے اور سرحدوں کی موجودہ صورتحال میں یہ واضح پیغام دینا ضرور ی تھا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت تسلسل اور یکسوئی کے ساتھ ایک پیج پر ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر،علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل میں تسلسل کی ضرورت ہے ،اسی تناظر میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3سال کےلئے آرمی چیف مقرر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید