• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسٹور میں چوری کی کوشش ناکام


یوں تو چوری و ڈکیتی جیسی مشکل صورتحال میں اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں، لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والا یہ شخص بہت بہادر اور سمجھدار نکلا جس نے جیولری اسٹور میں چوری کی غرض سے آنے والے چوروں کو اُلٹے قدموں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

واردات امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا مونیکا کے جیولری اسٹور میں ہوئی، جب دو چور شاپ میں داخل ہوئے، ایک چور نے زیورات سے بھرے شیشے کے کاؤنٹر کو ہتھوڑی سے توڑ ڈالا۔

یوں اچانک حملے پر اسٹور مالک ذرا نہ گھبرایا اور بہادری کا مطاہرہ کرتے ہوئے چور پر دھاوا بول دیا، جوابی حملے پر چور اُلٹے قدموں بھاگ نکلے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین