جبرالٹر میں ضبط کئے گئے ایران کے تیل بردار جہاز کو چھوڑ دیا گیا، جبرالٹر نے ایرانی جہاز کو قبضے میں رکھنے کی امریکی درخواست گزشتہ روز مسترد کردی تھی جبکہ 4 جولائی کو جہاز قبضے میں لیا گیا تھا۔
برطانیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ بننے والا یرانی تیل بردار جہاز ایڈریان ڈاریا جبرالٹر کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔
میرین ٹریکنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کا تیل بردار جہاز بحیرہ روم میں مشرق کی جانب گامزن ہے۔
جہاز کو قبضے میں رکھنے کی امریکی درخواست پر جبرالٹر کا کہنا تھا کہ ایران سے تیل کی برآمد کو روکنے والی امریکی پابندیوں کا اطلاق یورپی یونین پر نہیں ہوتا، اس لیے امریکی درخواست پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔