پشاور ( نیوزڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا، مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میںگھریلوصارفین سے2.81 ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.10ملین روپے، انڈسٹریل صارفین سے 0.2 ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.05 ملین روپے ،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.02 ملین روپے اورمجموعی طورپر 3.00 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 12 کنڈے ہٹائے گئے،16 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتار لئے گئے،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے، 100 کے وی اے کے 7، اور50کے وی کے 5 ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،10 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں ۔