• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کی جدوجہد کا بھر پور ساتھ دیں گے،پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (طاہر خلیل) پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کا بھر پور ساتھ دیں گے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروے کار لائیں جائیں گے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کی صدارت کی قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف علالت کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں نہ آسکے خارجہ ، داخلہ اور دفاع کے وزیروں نے کشمیر کے حوالے سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی خلاف ورزیوں،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ غیر قانونی اقدامات اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ پچاس برس بعد کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلا س کا انعقاد بذات خود ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔
تازہ ترین