• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت کا کچھ نہیں بگڑا، ماہر بین الاقوامی امور

کراچی (جنگ نیوز) مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی سفارتی اور نفسیاتی کامیابی ہے تاہم اس سے بھارت کاکچھ نہیں بگڑا کیونکہ امریکا اور فرانس اسے بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دیکر سبکدوش ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی امور کے ماہر تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے بھارت کے یکطرفہ اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے اسے اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور اصرار کیا کہ سلامتی کونسل کے ارکان ایک متفقہ بیان کے ذریعے بھارت کے اس یکطرفہ اقدام کی نفی کریں مگر امریکا اور فرانس نے اس تجویز کی مخالفت کی، جبکہ برطانیہ نے چپ سادھ رکھی تھی۔

تازہ ترین