• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کوٹہ کیس،مفتاح اسماعیل اورعمران الحق شیخ کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے ایل این جی کوٹہ کیس میں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق شیخ کومزید11روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا، احتساب عدالت کے جج کا ملزمان کوعلاج معالجہ فراہم کرنےاور 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا، پیر کو نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو عدالت پیش کیا اس موقع پرنیب کی طرف سےملزمان کےمزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکی گئی جس پرعمران الحق شیخ کے وکیل سلیمان اکرم راجہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کےپاس جسمانی ریمانڈکی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے،صرف ذہنی اذیت پہنچائی جارہی ہے۔
تازہ ترین