• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین چینل اورمواد نشرکرنے والے آپریٹرز کے خلاف کارروائی، آلات ضبط

کوئٹہ ،کراچی (نیوز ڈیسک) پیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کی ٹیم نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر چھاپے مارے اور غیر قانونی طور پر انڈین چینل اور انڈین مواد نشر کرنے والے آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف آلات ضبط کیے۔بعد ازاں پیمرا ٹیم نے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی کہ کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیبل کے خلاف پیمراآئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پیمرا کی کراچی اور حیدرآباد کی آپریشن ٹیموں نے اے جی ایم سید عاصم سراج اور ڈی جی ایم سید حبیب الرحمٰن اور محسن علی عمرانی کی قیادت میں بھارتی مواد نشر کرنے اور پیمرا واجبات ڈیفالٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ۔ جبکہ ٹیم نے سیٹلائٹ ریسورز ، ٹرانسمیٹرز ، نوڈز ، سی پی یو اور وائی فائے آلات اور ڈونگلز قبضے میں لے لئے۔

تازہ ترین