آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں کار پر فائرنگ، ماں اور بیٹا جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے سرحدی شہر چمن میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے، ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ماں کے ساتھ قتل ہونے والا بیٹا ایک دن قبل ہی کوئٹہ کی جیل سے رہا ہوا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر چمن کے علاقے بابِ کوژک کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے آنے والی کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت جان پوپلزئی کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ روز کوئٹہ جیل سے رہا ہوا تھا اور والدہ کے ساتھ کار میں افعان شہر قندہار جا رہا تھا۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید