• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حسن علی اور ان کی منگیتر سامعہ خان نے نکاح سے ایک روز قبل دبئی میں فوٹوشوٹ کروایا۔


حسن علی اور سامعہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو حسن علی کے مداحوں نے اُن کی تصاویر کو بےحد پسند کیا۔


حسن علی اور سامعہ خان کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’دی آرٹسٹ فوٹوگرافی‘ نامی اکائونٹ پر شیئر کی گئیں۔


تصاویر کے مطابق حسن علی نے سیاہ رنگ کی پینٹ اور شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ان کی منگیتر سامعہ خان نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔


خیال رہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کی تقریب دبئی میں جاری ہے اور گزشتہ روز حسن علی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس کی تصویر حسن علی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔

واضح رہے کہ حسن علی کی منگیتر سامعہ خان کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے۔

حسن علی نے اس سے قبل ہیراسٹائل بنواتے اور فیشل کرواتے ہوئے بھی ویڈیو اپلوڈ کی تھی ۔

تازہ ترین