ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے پاکپتن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے کئی پرائیوٹ اسپتال سیل کر دیے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 20 بچوں کی اموات کی تحقیقات کے بعد کی گئی ہے۔
سیل شدہ اسپتالوں سے نومولود بچے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد پر عمل نہ کرنے پر نجی اسپتالوں کو سیل کیا گیا ہے۔