حکومت پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کے کرایے میں اضافہ کردیا۔
صوبائی حکومت نے پنجاب کے دونوں بڑے شہروں کی میٹرو بس کے کرایے میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے 10روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھاکر 30 روپے کردیا گیا ہے۔