سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں، کہا جا رہا تھا کہ مودی جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔
ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کیا انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ مودی کے جیتنے سے امن آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت تڑپ رہی ہے، بھارت زیادہ دیر کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا۔
آصف زرداری نے کہا کہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو موجودہ حالات میں بااثر عالمی رہنماؤں سے ملنے جانا چاہیے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔