• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس کے 2 اہلکار اگلی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے گتھم گتھا


بھارتی پولیس کے 2 اہلکار موبائل کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے گتھم گتھا ہوگئے، اہلکاروں کی مار کٹائی کی ویڈیو بھارتی محکمہ پولیس کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش پولیس کے 2 اہلکار گشتی موبائل کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے لڑ پڑے۔ تیسرا اہلکار انہیں روکتا رہا لیکن وہ باز نہ آئے۔

قریب سے گزرنے والے راہگیر نے ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

تازہ ترین