• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن ایشیا اینڈ یورپ راجہ محمد شبیر خان کا انتقال

لوٹن (نمائندہ جنگ) چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن ایشیا اینڈ یورپ راجہ محمد شبیر خان گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اوورسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد، جے کے ایل ایف کے پروفیسر ظفر خان، بلڈنگ برجز کے راجہ اکبر داد خان، کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کو آرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان، سابق لیڈی میئر لوٹن نسیم ایوب سمیت کمیونٹی عمائدین کی قابل ذکر تعداد نے تعزیت کی۔ نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن میں خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ویکمب کونسلر محبوب بھٹی، لوٹن سے پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ، سابق پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر یاسین رحمان، چوہدری محمد شریف، حافظ ساجد، مفتی خالد، راجہ فیصل حسین کیانی، سابق میئر محمد ریاض بٹ، سابق میئر چوہدری محمد ایوب، راجہ اعظم، راجہ بشارت خان، چوہدری امتیاز، شبیر ملک، حاجی شفاعت پوٹھی، راجہ بشارت خان، اکیڈیمک جمیل احمدسمیت لوٹن اور کئی دیگر جگہوں سے عمائدین نے شرکت کی۔ مولانا حافظ اعجاز احمد نےاس موقع پرکہا ہے کہ مرحوم نے تحریر اور تقریر کے ذریعے آزادئ کشمیر کے لئے کاوشیں کی ہیں، مرحوم کی تدفین آبائی علاقے چڑھوئی کوٹلی میں کی جائے گی۔
تازہ ترین