• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن کا اربوں کی درآمدی گیس بغیر معاہدہ نجی بجلی کمپنیوں کو بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوئی گیس ناردرن(ایس این جی پی ایل)نے اربوں روپے کی درآمدی گیس پی ایس او سے معاہدہ کیے بغیر خرید کرنجی بجلی کمپنیوں کو فروخت کردی کمیٹی نے معاملے پرپاور ڈویژن سے آج وضاحت طلب کرلی۔ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی نے کمیٹی کے روبرو بیان میں کہا کہ ملکی مفاد مدنظر رکھتے ہوئی آر ایل این جی کی سپلائی کی، سیکرٹری پٹرولیم نے درآمدی گیس کی خلاف قواعد خرید و فروخت پر ان کیمرہ جواب دینے کی استدعا کردی۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کمیٹی کو بتایاکہ گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ( جی آئی دی سیس) کی ادائیگیوں کے حل کے لیے آرڈیننس لارہی ہے جس کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے جس پر کنوینیئر کمیٹی نے کہاکہ ایسے اقدامات سے ملک کیسے چلے گا۔پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کےمالی سال 2016-17 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ایس این جی پی ایل نے 2015 میں پی ایس او سے 95 ارب کی آر ایل این جی خریدی سوئی نادرن نے 106 ارب روپے میں بغیر معاہدے کے آئی پی پیز کو فروخت کی۔
تازہ ترین