• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا ، کوئی پاکستانی سمجھوتہ نہیں کریگا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا استور میں جلسے سے خطاب


استور (آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بننا ہے، ہمارے کشمیری بہن بھائیوں پر تاریخی حملہ ہوا ہے،یہ حملہ کشمیری بہن بھائیوں پر نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ، آئین اور اقوام متحدہ پر ہوا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ کشمیرکےلئے آواز بلند کریں، کوئی پاکستانی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے وہ ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کےلئے آواز نہیں اٹھا سکتا، اپنے ساتھ حکمرانوں کے ظلم برداشت کرلیں گے لیکن عوام کے ساتھ ہرگز نہیں ۔منگل کو استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ایک واضح پیغام بننا ہے، ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بننا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو اپنے ملک میں میڈیا پر پابندی لگا رہا ہے اور اپنا سینسر شپ کر رہا ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندی کے خلاف کیا آواز اٹھا سکتا ہے، وہ کٹھ پتلی وزیراعظم جو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کےلئے کیسے بات کر سکتا ہے۔

تازہ ترین