• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زرداری اور فریال کو اپنے خرچے پر جیل میں سہولتیں لینے کی اجازت

زرداری اور فریال، جیل میں سہولتوں کی درخوا ست دائر


اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کو اپنے اخراجات پر اے سی، فریج ،آئی پیڈ اور اٹینڈنٹ رکھنے کی اجازت ہو گی، سابق صدر کی جانب سے سرکاری طور پر اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی جو کہ مسترد کردی گئی ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواستوں پر سماعت کی، وکیل فاروق ایچ نائیک اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے اور بی کلاس کی سہولت فراہم کی جائے۔ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے راہداری ریمانڈ دینے کی بھی استدعا کی گئی ۔

تازہ ترین