• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کوآفت زدہ قرار دیکر پانی بجلی کے بلز معاف کئے جائیں،متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کوآفت زدہ قرار دیا جائے پانی اور بجلی کے چھ ماہ کے بل معاف کئے جائیں متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے وفد نے اراکین رابطہ کمیٹی سیدامین الحق اور عبد الو سیم کی قیادت میں کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان سے ملا قات کی ۔وفد میں قومی اسمبلی کے رکن ڈپٹی اقبا ل ضلع کو رنگی کے چیئر مین نیر رضا اراکین صوبا ئی اسمبلی ڈسٹر کٹ کے وائس چیئر مین بھی موجو د تھے وفد کی ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے چیئرمین نیررضا اشتعال میں آگئے اور کہاکہ گزشتہ تین سال سے واٹربورڈ ان کی ڈی ایم سی میں پانی اورسیوریج کے مسائل حل نہیں کررہا بعد میں امین الحق جب میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تو صحافیوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی اور وسطی میں صفائی کی ناقص صورتحال کے سوال پر بھی نیررضا غصے میں آگئے جس پر ایم کیو ایم کے دیگر ارکان نے انہیں سمجھایا امین الحق نے کہاکہ کے فور منصوبے میں تاخیر کا اعتراف وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ گزشتہ ایک اجلاس میں کیا تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر مستعفی ہوں 2016 سے کے فور پر تعینات وزرائے بلدیات اور واٹربورڈ کے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں۔
تازہ ترین