• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسٹاک مارکیٹ،تیزی برقرار،100 انڈیکس 857 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ،تیزی برقرار


کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،حکومتی مالیاتی اداروں اور کچھ مخصوص بروکرز کی جانب سے خریداری کے باعث مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 857پوائنٹس کے اضافے سے 30 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 30419پر پہنچ گیا ،کاروبار میں 2.82فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا، شیئرز کا ٹرن اوور گزشتہ روز کی نسبت 4کروڑ 63ہزار زیادہ رہا ،ٹریڈنگ ویلیو بھی گزشتہ روز کی نسبت 1.66 ارب روپے بڑھ گئی جبکہ سرمایہ کاری مالیت میں 125ارب 30کروڑ 65 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق منگل کو بھی مالیاتی اداروں اور بروکرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی جس سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی مجموعی طور پر 14کرور25لاکھ 78ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گذشتہ روز کی نسبت 4کروڑ 63ہزار شیئرز زیادہ تھا ،منگل کو مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو میں گزشتہ روز کی نسبت ایک ارب 66کروڑ 11لاکھ 36ہزار بڑ ھ گئی جبکہ سرمایہ کاری مالیت گذشتہ روز کی نسبت 125ارب 30 کروڑ 65 لاکھ 63ہزار روپے بڑھ گئی۔

تازہ ترین