• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی،پی ایف یوجے کی اپیل پرکل یوم احتجاج منایاجائیگا

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق پر حملوں کیخلاف جمعرات 22 اگست کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم احتجاج منایا جائیگا، بھارتی جبرو استبداد کیخلاف تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے ، مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں اور دو ہفتوں سے یر غمال بنائے گئے ڈیڑھ کروڑ نہتے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ایوب جان سر ہندی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارت نے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، موبائل فون، لینڈ لائن فون اور انٹر نیٹ بند ہونے کی وجہ سے باہمی رابطے کے۔
تازہ ترین