• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرائوں اور بھکاریوں کو کپڑے کے بیگ کے سٹال لگانے کی اجازت

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شاپنگ بیگ سے صاف سٹی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میںخواجہ سرائوںاور بھکاریوںکو کپڑے کے بیگ کے سٹال لگانے کی اجازت دے دی ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہناہے کہ ماحول کو صحت مند اور صاف رکھنے کے لیے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ناگزیر ہے ، پلاسٹک کے تھیلوں سے نجات کا وقت آگیا ہے شہری تعاون کریں۔ پلاسٹک تھیلے فروخت کرنے والوں اور خریدنے والوں پر پانچ ہزار روپے تک جرمانے کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ ہم ہر قسم کے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے جن میں پلاسٹک کی بوتلیں ، ریپر بھی شامل ہیں ، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کلین او رگرین مہم کا پہلا قدم ہے۔
تازہ ترین