چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ورنہ وہ بھاگ جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وسیم اختر نے جو کراچی شہر کے ساتھ کیا ہے ان کو فرار ہونے کا راستہ نہیں دینا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وسیم اخترکا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تو وہ اپنی ٹرم کے دوران ہی ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔