• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آباد میں ڈی ایم سی سینٹرل کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)غریب آباد میں ڈی ایم سی سینٹرل کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ پر نامعلوم افراد کے حملے سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حملہ قبضہ مافیا کی جانب سے کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ میں جاری صفائی مہم کے باعث اندرونی علاقوں سے بڑی مقدار میں کچرا نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ کچرا منتقلی کا عمل سست روی کا شکار ہےجی ٹی ایس سے کچرا منتقلی کی ذمہ داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر ہے بقرعید سے اب تک ڈسٹرکٹ سینٹرل سے صرف 26ہزار ٹن کچرا جام چاکرو منتقل کیا جا سکا ، جی ٹی ایس سے نکلنے والا کچرا اطراف کی سڑکوں پر پھیل چکا ہے۔
تازہ ترین