• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سنیئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں سوئی سدرن گیس کے ہائی پرفارمنس کوچ رانا ظہیر کو بھی شامل کرلیا ہے۔ ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 اگست سے لاہور میں شروع ہورہا ہے، پی ایچ ایف نے مالی مشکلات کی وجہ سے سنیئر ہاکی کیمپ کو پہلے مر حلے میں تین ہفتے تک لگانے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ظہیر کی کوچنگ میں پاکستان پہلے یوتھ اولمپکس کوالیفائنگ، ایشیا کپ اور عمان انڈر 17ٹیم کے دورے پر 2گولڈ میڈل جیت چکا ہے۔
تازہ ترین