• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے قومی کر کٹ ٹیم کا مضبوط بیک اپ تیار کرنے کے لئے 12 ایمرجنگ کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔ جن کا جمعے سے لاہور میں دو ہفتوں کا تربیتی کیمپ لگا یاجائے گا، کیمپ میں فاسٹ بولر محمد حسنین شریک نہیں ہوں گے، پی سی بی نے انہیں کیریبین لیگ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں عمر خان، موسی خان، حارث رئوف، ارشد اللہ، زاہد محمود، محمد جلال محمد اسد، محمد عامر حسین، فیصل اکرم، ارشد اقبال، عاکف جاوید اور احسن جمیل مرزا شامل ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے کہا ہے کہ اس کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے، کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لایا جائے گا۔ ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے مرحلے میں قومی انڈر 16کرکٹرز کو ٹریننگ دی گئی تھی۔
تازہ ترین