• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولز پرانٹرنیٹ ، ٹی وی کیبلز خطرے کا باعث، کے الیکٹرک افسران کو تشویش

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے پولز پرموجودانٹرنیٹ ، ٹی وی کیبلز خطرے کا باعث ہیں کے الیکٹرک کے افسران کا کمشنر کراچی سے ملاقات میں اظہار تشویش،کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر، عامر ضیاء نے کمشنر کراچی ، افتخار علی شلوانی سے کمشنر آفس میں ملاقات کی جس میں کے الیکٹرک کی تنصیبات پر موجودغیرقانونی انٹرنیٹ، ٹی وی کیبلز، اسٹریٹ لائٹ سوئچز اوردیگر آلات کو ہٹانے کے کیخلاف بھرپور کارروائی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے پاور یوٹیلٹی پہلے ہی پبلک نوٹس کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متنبہ کرچکا ہے کہ یہ تجاوزات کے الیکٹرک کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ آپریشنز اور مینٹی نینس کے کاموں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں،جو حفاظتی اقدامات کے طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے عوام کیلئے خطرات کا باعث ہیںکے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے بیشتر حادثات کی بنیادی وجہ انٹر نیٹ کیبلز اور غیرقانونی لائٹ سوئچز ہیں ، لہٰذا عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کے الیکٹرک اس طرح کے تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔ ملاقات میں بلدیہ عظمیٰ کراچی، لوکل ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، اور مختلف انٹر نیٹ اور ٹی وی کیبل ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھےعامر ضیاء نےکہا کہ عوام کے تحفظ کے پیش نظر ان تاروں کو فوری طور پر ہٹانا نہایت ضروری ہے۔کے الیکٹرک نے اس سے قبل تمام انٹر نیٹ اور وٹی وی کیبل آپریٹرز کو کے الیکٹرک کے پولز سے اپنے کیبلز اور دیگر آلات ہٹانے کیلئے 19اگست کی ڈیڈلائن دی تھی اور تمام متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی صاف اور محفوظ کراچی مہم میں بھرپور معانت فراہم کریں۔
تازہ ترین