• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھرمیں پنجاب پولیس کاششماہی انٹرنل آڈٹ شروع کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صوبہ بھرمیں پنجاب پولیس کاششماہی انٹرنل آڈٹ شروع کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھرکے تمام اضلاع میں پولیس کے تمام یونٹس کاانٹرنل آڈٹ کیاجارہاہے اس ضمن میں آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازکے حکم پرخصوصی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوضلع میں ضلعی پولیس ،ٹریفک پولیس،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی سمیت تمام پولیس یونٹوں کے چھ ماہ کے حسابات کی پڑتال کریں گی ۔اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹس، ملازمین کی تنخواہوں ،فیول ،اوردیگراخراجات کا مکمل آڈٹ کیاجائے گا۔
تازہ ترین